مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے
ملاقات کرکے ریاست کی زیر التوا 10 سے زیادہ اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے
تقریباً ساڑھے 10 ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ بنرجی نے آج صبح مسٹر
مودی سے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ رقم اب تک
جاری نہیں کی ہے اس لئے جلد از جلد یہ رقم جاری کی جائے تاکہ یہ اسکیمیں
جلد مکمل ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے محترمہ بنرجی کو یقین دہانی کرائی کہ مرکز جلد ہی یہ رقم جاری کرے گا۔